نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ڈاٹا کے تحفظ اور ملک کے شہریوں کے ذاتی ڈاٹا کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج جسٹس بی این سری کرشنا کی صدارت میں ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق ماہرین کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ سونپ دی ہے اور ذاتی ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق مجوزہ بل الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی ویب سائٹ http://meity.gov.in/data-protection-framework پردستیاب ہے۔الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق مجوزہ بل پر عوام سے ان کی آراء اور تجاویز طلب کرتی ہے۔ 10 ستمبر 2018ء کی تاریخ تک عوام اپنی رائے دے سکتے ہیں۔الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے پورٹل www.meity.gov.in پر عوام اپنی تجاویز اور آراء دے سکتے ہیں۔